بدین: گنج بھر شاخ میں پانی کی عدم فراہمی پرآبادگار اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ، محکمہ آبپاشی کیخلاف شدید نعرے بازی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)آبادگار اتحاد کی جانب سے گنج بھر شاخ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور محکمہ آبپاشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر اتحاد کے رہنماؤں منٹھار علی بھٹی، محمد صالح چانگ، خدا بخش چانڈیو، عمر چانڈیو، خدابخش مندرہ، عبدالرحمن چانڈیو، ولی محمد مندرہ، دوست محمد چانگ اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے گنج بھر شاخ میں پانی نہ پہنچنے کے باعث 50 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی زمینیں غیر آباد پڑی ہیں انہوں نے بتایا کہ 20 روز قبل بارش کے بعد دھان کی فصل کاشت کی گئی تھی۔ محکمہ آبپاشی کے ڈائریکٹر، ایکسین اور ایس ڈی او کو شاخ کا دورہ بھی کرایا گیا، جنہوں نے دو روز کے اندر پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم تین ہفتے گزرنے کے باوجود شاخ میں پانی نہیں پہنچ سکاپانی کی عدم فراہمی کے باعث آبادگاروں کا کروڑوں روپے مالیت کا دھان کا بیج اور پنیری سوکھ کر تباہ ہوگئی ہے آ بادگاروں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 روز سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، لیکن کسی افسر یا منتخب نمائندے نے ان کی فریاد سننے کی زحمت نہیں کی۔ پانی نہ ہونے کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ زیرِ زمین پانی بھی کھارا ہوگیا ہے۔ علاقے میں خشک سالی جیسی صورتحال کے باعث متعدد خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں مظاہرین نے محکمہ آبپاشی کے ڈائریکٹر، ایکسین اور ایس ڈی او پر الزام عائد کیا کہ وہ مبینہ ملی بھگت سے پانی فروخت کرکے علاقے کی زراعت کو تباہ کر رہے ہیں آ بادگاروں نے مطالبہ کیا کہ گنج بھر شاخ میں فوری طور پر پانی فراہم کرکے انہیں مزید نقصان سے بچایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شاخ میں پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو وہ سخت احتجاجی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران پر عائد ہوگی

مزید خبریں

Back to top button