سی آئی اے چیف جان ریٹکلف کا اچانک ماسکو کا دورہ، روسی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

لندن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے روسی حکام سے ملاقاتوں کے لیے اچانک ماسکو کا دورہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو سے متعلق رپورٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2021 میں سابق سی آئی اے چیف ولیم برنز کی ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد کسی بھی امریکی انٹیلی جنس چیف کا ماسکو کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، جبکہ روس اور ایران کے درمیان فوجی، معاشی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

یوکرین انٹیلی جنس اور سفارتی رپورٹس کے مطابق روس اور ایران کے باہمی دفاعی و ڈرون تعاون کے بعد امریکی حکام کا یہ دورہ بین الاقوامی منظر نامے پر پیش رفت کا باعث بن سکتا ہے۔

ماسکو نے ایران کو کسی قسم کی معاونت کی تردید کرتے ہوئے امریکہ اور ایران کے تنازع کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

امریکی ادارے سی آئی اے نے اس دورے کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button