حکومت نے پیٹرول ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر،ڈیزل ایک روپے 11 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 26 اور 27 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔



