موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی۔
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ساورن ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی گئی ہے۔
موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں بہتری کی وجوہات میں گورننس میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر کا مضبوط ہونا اور مقامی قرض لینے کی لاگت میں کمی وجوہات میں شامل ہے۔
موڈیز نے پاکستان میں مسلسل میکرواکنامک استحکام کو بھی ریٹنگ میں بہتری کی وجہ قرار دیا ہے۔
موڈیز کے مطابق ان شعبوں میں بہتری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن مستحکم اور مالیاتی اشاریے بھی بہتر ہوں گے۔
خیال رہے کہ تقریباً 12 ماہ میں موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ دو درجے بہترکی ہے۔



