کرینہ کپور نے حمل کی افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے جم سے باہر نکلتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اپنے تیسرے حمل کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دے دیا۔

کرینہ کپور کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔ تاہم کرینہ کی ٹیم اور سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی پہلے ہی ان خبروں کی تردید کرچکی تھیں۔

اب کرینہ نے بھی انسٹاگرام پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کرکے ان افواہوں کا جواب دیا۔ اداکارہ نے ایک ایسے شخص کی تصویر شیئر کی جس کا پیٹ پھولا ہوا تھا، جبکہ پس منظر میں فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا گانا ’’چاکلیٹ لائم جوس‘‘ چل رہا تھا۔

کرینہ نے پوسٹ کے ساتھ ہنسی اور پیزا کے ایموجیز بھی استعمال کیے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے حمل کی افواہوں پر اداکارہ کا طنزیہ جواب قرار دیا۔

اس سے قبل کرینہ کپور کے قریبی ذرائع نے بھی ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں ان کے تیسرے حمل کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ حاملہ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ماضی میں بھی اپنے خاندانی منصوبوں کے حوالے سے واضح کرچکی ہیں کہ وہ مزید بچے نہیں چاہتیں۔

دوسری جانب کرینہ جلد ہی میگھنا گلزار کی فلم ’’دائرہ‘‘ میں پرتھوی راج سوکومارن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم 18 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button