گووندا کے بیٹے یش وردھن کا بالی ووڈ ڈیبیو، والدہ سونیتا آہوجا بھی فلم میں اداکاری کریں گی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کے بیٹے یش وردھن فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، جبکہ ان کی والدہ سونیتا آہوجا بھی اسی فلم کے ذریعے اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’’ہیرو کی ہارورین‘‘ کے میکرز کے مطابق یش وردھن فلم میں اداکارہ نتانشی گوئل کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سونیتا آہوجا، یش وردھن کی حقیقی والدہ ہی کا کردار نبھائیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں جیمی لیور، چنکی پانڈے، برجندر کالا اور سمرات کور رندھاوا بھی شامل ہیں۔

ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو شوبھا کپور، ایکتا آر کپور اور امر بٹالا پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ فلم 7 جنوری 2027 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

گووندا اور سونیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی سے متعلق حالیہ خبروں اور قیاس آرائیوں کے درمیان یش وردھن کی بالی ووڈ میں آمد کو خاندان کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button