اب دوبارہ کسی اداکارہ سے تعلق نہیں رکھوں گا، میکال ذوالفقار

کراچی(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کی خواہش رکھتی ہیں، اسی لیے وہ مستقبل میں کسی اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم نہیں کرنا چاہیں گے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی تعلقات، پسند اور کرشز سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ کسی پر کرش ہونا فطری بات ہے کیونکہ اداکارائیں خوبصورت خواتین ہوتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا پہلا رشتہ ایک اداکارہ کے ساتھ تھا، تاہم اب وہ دوبارہ کسی اداکارہ کے ساتھ تعلق نہیں بنانا چاہیں گے۔
اداکار کے مطابق اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کا تقاضا کرتی ہیں اور وہ اب یہ سب مزید نہیں کر سکتے۔
میکال ذوالفقار نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ دیگر اداکار بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں، اسی لیے کسی اداکار اور اداکارہ کا آپس میں رشتہ قائم کرنا شاید زیادہ اچھا خیال نہیں۔
انہوں نے ایمن خان اور منیب بٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑا اس لیے کامیاب رہا کیونکہ دونوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور اور کم عمری میں ایک دوسرے کا ساتھ اختیار کیا۔
میکال ذوالفقار کے مطابق جب دونوں افراد اپنے اپنے شعبوں میں پہلے ہی نمایاں مقام بنا چکے ہوں تو ایسے رشتے کو نبھانا نسبتاً زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔



