رمشا خان کی بہن کا انوکھا نکاح، ’’قبول ہے‘‘ کے بجائے انگریزی میں رضامندی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں روایتی انداز میں ’’قبول ہے‘‘ کہنے کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

علیشا خان کی نکاح کی تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی، جبکہ رمشا خان نے شادی کی تقریبات کے دوران میڈیا کی توجہ سے گریز کیا اور اپنے شوہر اداکار خوشحال خان کے ہمراہ شادی کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

نکاح کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی کی تقریب میں نکاح کی رضامندی انگریزی زبان میں کیوں ظاہر کی گئی، جبکہ کچھ نے روایتی ’’قبول ہے‘‘ کے انداز کو زیادہ خوبصورت قرار دیا۔

دوسری جانب بعض صارفین نے نکاح کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اس معاملے پر صارفین کے درمیان بحث جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button