ہیما مالنی نے دھرمیندر کی پہلی فیملی سے اختلافات کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور ان کے بچوں کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایسی تمام رپورٹس کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ہیما مالنی نے دھرمیندر کی وفات کے بعد اپنی زندگی، خاندان اور اداکاری میں ممکنہ واپسی کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنے بچوں، پوتے پوتیوں اور عوامی ذمہ داریوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں، جبکہ دھرمیندر کی یادیں ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔

ہیما مالنی نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھرمیندر کی پہلی فیملی اور ان کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ خاندان متحد ہے اور لوگوں کو سوشل میڈیا یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کرکے پھیلائی جانے والی ہر بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کی آخری رسومات اور دعائیہ تقریبات کے دوران بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں پہلی فیملی کی تقریبات میں نمایاں طور پر موجود نہیں تھیں، جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں۔

ہیما مالنی کے حالیہ بیان نے ان تمام افواہوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button