اداکارارجن کپور تصویر کی اجازت لے کر ویڈیو بنانے والے مداح پر برہم

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور جو مداحوں اور پاپارازی کے ساتھ بے تکلف گفتگو کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک مداح پر اس وقت ناراض نظر آئے جب اس نے ان کی اجازت کے بغیر تصویر کھینچنے کے بجائے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ارجن کپور اپنی گاڑی کے اندر بیٹھے نظر آ رہے ہیں اس دوران ایک مداح ان کے پاس آتا ہے اور تصویر لینے کی درخواست کرتا ہے۔

ارجن بظاہر تصویر کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں۔ یہ مداح کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حوالے سے معروف ہے، اس نے ارجن کے ساتھ تصویر لینے کے بجائے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

جب ارجن کو احساس ہوا کہ مداح ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے تو انہوں نے اسے ویڈیو بنانا بند کرنے اور اس کے بجائے تصویر لینے کو کہا، ارجن نے کھڑکی بند کرتے ہوئے ناراضگی کے انداز میں کہا ویڈیو کیوں بنا رہے ہو فوٹو بنالیں۔

دریں اثنا ارجن کپور ان دنوں صاحبا بالی کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے باعث بھی خبروں میں ہیں، یہ افواہیں ملائکہ اروڑا سے ان کی مبینہ بریک اپ کے دو سال بعد سامنے آئی ہیں۔

ارجن اور صاحبا کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب دونوں کو 19 جولائی کو لارڈز میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو ارجن آخری بار رومانٹک کامیڈی فلم میرے ہسبنڈ کی بیوی میں راکول پریت سنگھ اور بھومی پڈنیکر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئے۔ جبکہ ہدایت کار مدثر عزیز کی آنے والی فلم کا دہلی شیڈول مکمل کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ ارجن کو ہدایتکار انیس بزمی کی کامیڈی فرنچائز نو انٹری 2 کے لیے بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ یہ فلم کو بونی کپور پروڈیوس کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button