روماریاض مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹرمقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مس یونیورس پاکستان 2025 روما ریاض کو مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔روما ریاض نے اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا جہاں انہوں نے اس موقع کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔روما کی تقرری کا اعلان فلپائن میں ان کی جانشین مصباح ارشد کی تاج پوشی کے موقع پر کیا گیا۔ مصباح رواں برس پورٹو ریکو میں ہونے والے 75ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔



