کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 سیاحوں اور پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

لندن(جانوڈاٹ پی کے)وسطی کینیا میں ماؤنٹ اولولوکوے کے مقام پر ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 سیاحوں اور پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیا کے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پائلٹ اور مسافروں کی شہریت کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (کے سی اے اے) کے مطابق یہ حادثہ سامبورو کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 13 منٹ پر پیش آیا۔

کینیا ریڈ کراس کے مطابق حادثے کی جگہ تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے تاہم جائے وقوعہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ‘یوروکاپٹر ای سی 130 بی 4’ تھا اور اتھارٹی امدادی کارروائیوں کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button