اداکارہ میرا کا ملازمہ پرتشدد،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں معروف اداکارہ میرا پر مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا جس کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران اسے دھکے دیتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے جبکہ اس حوالے سے اداکارہ میرا کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
لاہور، اداکارہ میرا کا اپنی گھریلو ملازمہ پر تشدد
تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں اداکارہ کو ملازمہ کو تھپڑ اور دھکے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ pic.twitter.com/7wziujEbii
— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) August 18, 2026



