اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد و مبینہ زیادتی کیس، ملزم کو 24 اگست تک گرفتاری سے ریلیف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سیشن کورٹ لاہور نے ملزم ناصر خان کو 24 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عدیلہ الطاف نے کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت نے ملزم کو مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ناصر خان کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے ملزم کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Back to top button