پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، صوبے بھر میں حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ حلقہ بندیوں کا مکمل ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل 20 اپریل 2026 سے شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران شہریوں کی جانب سے 150 سے زائد اعتراضات بھی دائر کیے گئے۔

حلقہ بندیوں کے نئے ریکارڈ کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔

لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق شالیمار ٹاؤن 72، راوی ٹاؤن 52، واہگہ ٹاؤن 25، علامہ اقبال ٹاؤن 37، سٹی ٹاؤن 69، رائے ونڈ 32، ماڈل ٹاؤن 77، نشتر ٹاؤن 40 اور صدر ٹاؤن 29 یونین کونسلز پر مشتمل ہوگا۔

دستیاب ریکارڈ کے مطابق 2015 میں لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 274 تھی، جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد بڑھ کر 433 ہوگئی ہے۔

حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوائے جانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button