فارم 47 والے ہی نئے صوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فارم 47 کے تحت کامیاب ہونے والے وزرا ہی نئے صوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ جو وفاقی وزرا نئے صوبوں کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، وہ فارم 47 والے ہیں اور وہ ان وفاقی وزرا کے نام بھی لے سکتے ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 والے وزرا ہی زیادہ صوبے بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے بقول انہیں فارم 47 کے ذریعے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں میں ہمت نہیں کہ وہ آکر یہاں بات کریں۔ نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

نبیل گبول نے مزید کہا کہ یہ الٹی گنتی دسمبر سے پہلے اپنے اختتام تک پہنچ جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button