نیتن یاہو کا حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے اسرائیلی فوج کو نکالنے سے صاف انکار

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو ناں کہہ دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے غیر مسلح ہونے سے پہلے غزہ سے اسرائیلی فوج کو نکالنے سے انکار کردیا۔
اس سے پہلے حماس جیرڈ کُشنر کو باور کراچکا ہے کہ وہ غیر مسلح ہونے کو تیار ہے، لیکن پہلے اسرائیل کو غزہ سے فوج نکالنی ہوگی۔
اسرائیل کی طرف سے غزہ امن معاہدہ مسترد کیے جانے کے بعد جیرڈ کُشنر معاہدے کی بحالی کے مشن پر ہیں۔
نیتن یاہو کے پاس آنے سے پہلے جیرڈ کُشنر نے حماس کے خلیل الحیہ سے ملاقات کی تھی۔



