بحیرہ چین میں امریکی بحری بیڑہ 4 روز سے بجلی سے محروم، ائیرکنڈیشنز بھی ناقابل استعمال

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی بحیرہ چین میں موجود امریکی بحری بیڑہ چار روز سے بجلی سے محروم ہے جس کےباعث وہاں ائیر کنڈیشنز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق صرف یہی نہیں بلکہ جہاز  میں موجود عملے کے لیے ٹوائلٹس اور کچن بھی ناقابل استعمال ہوکر رہ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس خرابی کی وجہ  انجینئرنگ مسائل بتائے گئے ہیں، شدید گرمی میں پیش آئی اس خرابی نے امریکی بحریہ پر بڑھتے ہوئے آپریشنل دباؤ کے حوالے سے سوال کھڑے کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی بحریہ اس وقت ایران جنگ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں تعینات ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button