دنیا بھرمیں جاری جنگوں کے باعث تیموراور جے خوفزدہ رہتے ہیں: سیف علی خان کا انکشاف

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں اور کشیدہ صورتحال کے باعث ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جے خوفزدہ رہتے ہیں۔

56 سالہ سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دنیا میں جاری بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

این ڈی ٹی وی کے پروگرام کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے علاقے اُڑی کے دورے کے دوران سیف علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بچے دنیا میں جاری متعدد جنگوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور موجودہ صورتحال سے خوفزدہ بھی ہیں۔

سیف علی خان نے کہا کہ میرے بچے پوچھتے ہیں کہ ہماری حفاظت کون کر رہا ہے؟ آگے کیا ہو گا؟ کیا صورتحال مزید خراب ہو جائے گی؟

اداکار کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 28 فروری سے جاری امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ نے بھی دنیا بھر میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button