ٹک ٹاکرشمسو بی بی قتل کیس میں اہم پیش رفت،جائے وقوع کی جیو فینسنگ مکمل، 3مشکوک افراد گرفتار

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ٹیکسلا کے علاقے میں ٹک ٹاکر خاتون شمسو بی بی عرف عائشہ کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جو نامزد مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کو ٹیکسلا، اٹک اور کے پی علاقوں سے تحویل میں لیا گیا، مشکوک افراد نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں، زیر حراست افراد نامزد ملزمان سے رابطہ میں تھے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوع کی جیو فینسنگ بھی کروالی، ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن جائے وقوع پر نہیں آئی، فائرنگ کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن مری میں تھی۔

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ٹکر ٹاکر کے قتل کے بعد سے ملزمان کے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں، مقتولہ کا موبائل فون بھی فرانزک کے لئے بجھوا دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button