سہیل خان کا نیا روپ وائرل: مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور فلمساز سہیل خان نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد مداحوں کی جانب سے کی جانے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک یا کسی قسم کے فیٹ برنرز استعمال نہیں کیے۔

حالیہ انٹرویو میں سہیل خان نے وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جسمانی تبدیلی کے پیچھے نہ اوزیمپک تھا اور نہ ہی کوئی فیٹ برنر۔

اداکار کے مطابق رئیلٹی شو ’الائنس‘ میں شرکت کے پہلے ہی ہفتے انہیں پیٹ کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کے کھانے پینے کے معمولات میں نمایاں تبدیلی آئی۔

سہیل خان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی رئیلٹی شو کا حصہ بننے کی وجہ سے ابتدائی دنوں میں انہیں گھٹن اور بے چینی بھی محسوس ہوئی، تاہم ساتھی امیدواروں کی جانب سے ملنے والی دیکھ بھال اور تعاون کے باعث وہ تقریباً پانچ ہفتے تک شو میں موجود رہے۔

ان کے مطابق شو کے مختلف چیلنجز میں حصہ لینے اور خود کو متحرک رکھنے کے لیے انہیں اپنی خوراک پر قابو رکھنا پڑا، جس کے نتیجے میں ان کا وزن بتدریج کم ہوتا گیا۔

سہیل خان نے اپنے بھائی سلمان خان کی ’الائنس‘ میں شرکت کے دوران بھی بتایا تھا کہ شو کے دوران ان کا مجموعی طور پر 12 کلو وزن کم ہوا۔

واضح رہے کہ شو کے اختتام پر سہیل خان کی بدلی ہوئی جسامت نے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔ کچھ صارفین نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے قیاس کیا کہ شاید اداکار نے وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button