کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے قریب دھماکہ،2افراد جاں بحق،4زخمی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے قریب ولی تنگی کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انکا علاج جاری ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button