میر رضا کیس: پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو مبینہ طور پر پوسٹ مارٹم میں غلطیوں کے باعث عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق ڈاکٹر اسامہ کو میڈیکو لیگل آفیسر کے عہدے سے ہٹا کر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی ڈاکٹر اسامہ سے پوسٹ مارٹم کے دوران ہونے والی مبینہ غلطیوں کے حوالے سے سوالات کرے گی اور معاملے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

ڈاکٹر اسامہ جناح اسپتال میں بطور میڈیکو لیگل آفیسر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انکوائری کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button