بدعنوانی اور فراڈ کے الزامات، قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد 4 ماہ کیلئے معطل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدعنوانی اور فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کو چار ماہ کے لیے معطل کردیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد وقاص احمد کی معطلی کا باقاعدہ آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

آفس آرڈر کے مطابق وقاص احمد کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ہیومن ریسورس برانچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد پر اپنے عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت بدعنوانی اور فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں چار ماہ کے لیے معطل کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button