میرے اتنے بڑے ہاتھ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے اپنے لیے ٹویٹس کروں، مشعال یوسفزئی


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان کے اتنے بڑے ہاتھ نہیں کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے اپنے لیے ٹویٹس کرسکیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کیا میرے سینیٹر بننے کے بعد سلمان اکرم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سامنے مجھ سے معافی نہیں مانگی؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم کا کہنا تھا، ’’مشعال میری چھوٹی بہن ہے، غلطی ہوئی، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔‘‘