پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور خریداری کے بڑھتے رجحان کے باعث مارکیٹ میں مثبت ماحول دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button