کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے


لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔
دونوں نے 11 اگست کو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصویر شیئر کرکے شادی کی خوشخبری سنائی۔ تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انگلیوں میں شادی کی انگوٹھیاں بھی نمایاں ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ رونالڈو کے 5 بچے ہیں، جن میں 3 بچے دیگر ماؤں سے جبکہ 2 بچے جارجینا روڈریگز سے ہیں۔
سابق ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس اسٹار رونالڈو اب اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں۔