لاہور میں ڈاکو بے لگام، شادمان میں دو نوجوان گن پوائنٹ پر لٹ گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور میں ڈاکوؤں نے ایک بار پھر پولیس کے فول پروف سکیورٹی دعوؤں کی قلعی کھول دی، شادمان میں ہاسٹل کے باہر کھڑے دو نوجوان مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ابوبکر اور شاہ زین رات تقریباً 12 بجے ہاسٹل کے باہر کھڑے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو اچانک پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دونوں نوجوانوں کو یرغمال بنایا اور ان سے دو قیمتی موبائل فون چھین کر دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں فول پروف سکیورٹی کے دعوے اپنی جگہ، مگر سڑکوں پر شہری بدستور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔

شادمان میں رات گئے ہونے والی واردات نے سکیورٹی انتظامات اور جرائم کی روک تھام کے دعوؤں پر بھی کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرکے لوٹے گئے موبائل فون برآمد کیے جائیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button