پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار ہے، جہاں ڈالر 277 روپے 70 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ میں ابتدائی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، جبکہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کی سمت مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button