جین زی بھارت کی طاقت اورعظیم اثاثہ ہے،کنگنا رناوت

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکارہ اوررکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے پر یوٹرن لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کچھ دن قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طالب علموں کے احتجاج پر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جین زی کو  ‘گٹر جنریشن’ قرار دیا تھا۔

کنگنا کے اس بیان کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے اپنے اس بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے جین زی کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جنریشن زی‘ ہمارے ملک کی طاقت اور ہماری قوم کا عظیم اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان تیزی سے ہماری ثقافت اور اس کی شناخت کے سفیر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موہن بھاگوت جی کو سننے کا موقع بھی ملا، جنہیں ہم انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ملک کے نوجوان ہم سے جڑ رہے ہیں اور ہماری ثقافتی شناخت کو اپنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button