پی آئی اے کا نجکاری کے بعد پہلے اجلاس میں ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے102ویں اور نجکاری کے بعد پہلے اجلاس میں ائیرلائن ملازمین کےلیےایک بنیادی تنخواہ کےمساوی بونس کی منظوری دےدی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بورڈ کا یہ اہم فیصلہ نئی انتظامیہ کی اس حکمت عملی کا عکاس ہے، جس کےتحت قومی ائیرلائن کی بحالی اورترقی کے لیےافرادی قوت کو بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بونس کا بنیادی مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہنا اور انہیں ائیرلائن کےنئے اہداف، پروازوں میں توسيع اور سروس کے معیار کی بہتری کے لیے تیار کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button