پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کادفاعی اتحاد،مریم نواز نےتاریخی پیشرفت قراردیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کوامتِ مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دے دیا۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، صدر رجب طیب اردوان اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مسلم دنیا کے اتحاد کی کاوشوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو ایک پیغام ملا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے -مکہ مکرمہ کی چھاؤں تلے تین بڑی معاشی،عسکری و سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت کیلئے خوشخبری ہے -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے -وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی و ترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا-پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کا علم بردار رہے گا-انہوں نے کہا کہ باہمی دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امتِ مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا-کسی ایک ملک پر حملہ، سب پر حملہ تصور ہوگا مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی- پاکستان ہمیشہ ایسے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو مسلم دنیا کے اتحاد،اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنائیں –



