ڈیپلو کے گاؤں بولہاڑی میں زمین کے تنازع پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا، 8 افراد زخمی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ڈیپلو کے گاؤں بولہاڑی میں زمین کے تنازع پر سومرا برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پہلے گروپ کی مسمات حنیفان زوجہ صالح، سکینہ زوجہ لقمان، لقمان ولد میر محمد اور میر محمد ولد بچل شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ کے سگھڑ زوجہ عبدالستار، بیگم زوجہ خمیسو، بولو ولد ہمیر اور مسمات لاڈان بنت حسین شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس تھانہ ڈیپلو کی جانب سے زخمیوں کو طبی معائنے اور علاج کے لیے میڈیکل لیٹر جاری کیا گیا، جبکہ مزید تفتیش اور حقائق معلوم کرنے کے لیے پولیس ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ (ایف آئی آر) درج نہیں کیا گیا تھا، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



