پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج جاری کر دیے، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 64.53 فیصد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز برائے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا بورڈز کی جانب سے نتائج بیک وقت جاری کیے گئے۔

طلبہ و طالبات اپنے نتائج متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس یا ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

لاہور بورڈ نے طلبہ کی سہولت کے لیے BISE Lahore AI Chatbot بھی متعارف کرا دیا ہے، جو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے طلبہ کو نتائج اور دیگر تعلیمی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل تبدیلی، جدید تعلیمی خدمات اور طلبہ کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار ہے۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحان 2026 میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 83 ہزار 186 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

لاہور بورڈ میں کامیابی کی مجموعی شرح 64.53 فیصد رہی، جبکہ تقریباً ایک لاکھ امیدوار ناکام ہوئے۔

ملتان بورڈ کے میٹرک امتحانات 2026 میں کامیابی کی شرح 72.65 فیصد رہی۔ امتحان میں 1 لاکھ 33 ہزار 19 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 96 ہزار 638 امیدوار کامیاب ہوئے۔

فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام ضلع جھنگ میں 28 ہزار 514 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 24 ہزار 987 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 3 ہزار 527 طلبہ ناکام ہوئے۔ ضلع جھنگ میں کامیابی کا تناسب 87.63 فیصد رہا۔

مزید خبریں

Back to top button