ایران میں ایک حلقہ مذاکرات اور دوسرا جنگ کا حامی ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق امریکی عوام کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر ایک حلقہ مذاکرات کا خواہش مند ہے، جبکہ دوسرا سخت گیر حلقہ جنگ جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے، اسلام آباد مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور محاذ آرائی میں وقتاً فوقتاً اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم انہیں یقین ہے کہ بالآخر معاملات امریکی عوام کے مفاد میں حل ہوں گے۔

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف آئندہ چند روز میں پاکستان کا ممکنہ دورہ کر سکتے ہیں، تاہم ایران کی جانب سے ان رپورٹس کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کے چیف مذاکرات کار کی حیثیت سے کردار ادا کیا تھا، جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

بعد ازاں ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ کشیدگی اور تصادم کے آغاز کے بعد یہ مفاہمتی یادداشت عملی طور پر غیر مؤثر ہو گئی۔

مزید خبریں

Back to top button