وزیرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں یومِ استحصالِ کشمیر ریلی کا انعقاد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)  ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں یوم استحصال کشمیر ریلی اے سی آفس وزیرآباد سے ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد، اے ڈی ایل آر کاشف اکرام،ایجوکیشن آفیسرآفتاب صادق چیمہ،ریسکیو 1122انچارج فیاض احمد،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحسن،پی ایس او منیر عالم،داؤد عشرت چیمہ،افتخار مسعود بٹر،جمشید،مدثر،عثمان بٹ،احسان اللہ،ذوہیب،غلام مصطفی تبسم،عثمان بٹ،محمد عثمان کمبوہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران،میونسپل کمیٹی،پنجاب پولیس،ریسکیو 1122سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ 5 اگست ایک ایسا دن جو کشمیری عوام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جسے یومِ استحصالِ کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے،پانچ اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35-اے کو منسوخ کر دیا۔ اس اقدام کے بعد علاقے کی سیاسی اور انتظامی صورتِ حال میں بڑی تبدیلیاں آئیں جبکہ پاکستان نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تلاش کیا جانا چاہیے،حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا موقف ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی، جبکہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ خطے میں امن اور دیرپا حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیاں اس سلگتے مسئلہ کا پر امن حل نکالا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button