اسرائیل اور لبنان کے درمیان روم میں مذاکرات کے نئے دور کا آغاز

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی کے تحت مذاکرات کا نیا اور ساتواں دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں شروع ہو گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، اطالوی دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے میں جاری یہ 3 روزہ مذاکرات دونوں ممالک کے تکنیکی وفود کے درمیان ہو رہے ہیں، جن میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔ ان اہم مذاکرات کا بنیادی محور جنوبی لبنان کی سیکیورٹی کی صورتحال اور طویل عرصے سے چلے آ رہے سرحدی تنازعات کا حل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت کے نمائندے خطے میں پائیدار اور دیرپا امن معاہدے کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر زور دے رہے ہیں، جس پر اس اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ دوسری جانب، اسرائیل سرحد کی مستقل حد بندی اور جنگ سے متاثرہ جنوبی لبنان کی تعمیرِ نو کے مقاصد کے لیے خصوصی ورکنگ گروپس قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button