کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے۔۔۔۔! عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت پر پھر طنزکردیا

لاہور(سپیشل رپورٹ،جانوڈاٹ پی کے)کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی، تاہم اس بار وجہ کوئی سرکاری منصوبہ نہیں بلکہ ایک ٹی وی ڈرامے کا منظر ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ڈرامے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے سندھ حکومت پر طنزیہ انداز میں تنقید کی۔
کلپ میں کراچی کی بس میں سفر کا منظر دکھایا گیا، جس پر عظمیٰ بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی تشہیر اب ڈراموں میں بھی دکھائی جا رہی ہے۔ ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔
بعض صارفین نے اسے سیاسی طنز قرار دیا، جبکہ دیگر نے کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں اور جاری منصوبوں پر بھی بحث چھیڑ دی۔ اس معاملے پر مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھائی ماننا پڑے گا کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے واہ بھائی 👏👏 pic.twitter.com/9xgVFvYu3D
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4, 2026
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے
نہیں ہو رہا ہے مگر ہو رہا ہے
جو دامن تھا، دامن بدر ہو رہا ہے
کمر بند گردن کے سر ہو رہا ہے
سفینہ جو زیر و زبر ہو رہا ہے
اِدھر کا مسافر اُدھر ہو رہا ہے
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے
چلی تو مسافر اُچھلنے لگے ہیں
جو بیٹھے ہوئے تھے وہ چلنےلگے ہیں
قدم جا کے ٹخنوں سے ٹلنے لگے ہیں
جو کھایا پیا تھا اُگلنے لگے ہیں
تماشا سرِ رہ گزر ہو رہا ہے
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے



