بدین:میر واہ نہرمیں50فٹ چوڑا شگاف،سیرانی شہرکوسیلابی خطرات لاحق

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)تحصیل بدین کی ساحلی پٹی میں واقع شہر سیرانی کے قریب میر واہ نہر کے لیفٹ سائیڈ پر تقریباً 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے شہر کو شدید سیلابی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ شگاف سے نکلنے والا پانی قریبی علاقوں کی جانب تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے باعث رورل ہیلتھ سینٹر، واٹر سپلائی کے تالاب، متعدد رہائشی علاقے اور ایک نجی اسکول زیرِ آب آنے کے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں مقامی افراد کے مطابق شگاف کی اطلاع فوری طور پر محکمہ آبپاشی کے متعلقہ حکام کو دے دی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود نہر کے ریگولیٹر سے پانی کی فراہمی بند نہیں کی گئی، جس کے باعث شگاف مسلسل چوڑا ہوتا جا رہا ہے اور صورتحال تشویشناک اختیار کرتی جا رہی ہے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت شگاف پر قابو نہ پایا گیا تو پانی سیرانی۔بدین روڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس سے آمدورفت معطل ہونے سمیت وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ہنگامی بنیادوں پر شگاف بند کیا جائے، میر واہ نہر میں پانی کی سطح کم کی جائے اور متاثرہ علاقوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

مزید خبریں

Back to top button