آپریشن11گرج کی گھن گھرج،دہشتگردوں پر پاک سرزمین تنگ،10واصل جہنم

راولپنڈی/پشاور (جانوڈاٹ پی کے): سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن”11 گرج”کے تحت دو مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں فضائی نگرانی اور ہدفی حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی ضلع باجوڑ کے علاقے شاکرو میں کی گئی، جہاں مبینہ طور پر مساجد میں ڈیرے ڈالے ہوئے فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقوں دربی خیل اور بٹان میں کی گئی، جہاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس طرح دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر10مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔
جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کی اور مختلف مقامات پر موجود مبینہ دہشت گردوں کو ہدف بنایا۔ ویڈیو میں بعض افراد درختوں کی آڑ میں جبکہ کچھ سڑک کنارے موجود دکھائی دیتے ہیں، جنہیں نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو میں ایک عمارت بھی دکھائی گئی ہے جہاں مبینہ دہشت گرد موجود تھے۔ فضائی حملے کے ذریعے عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر بھی فضائی نگرانی اور معاونت کرتے نظر آتے ہیں، جس سے آپریشن کی منظم منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کا اظہار ہوتا ہے۔سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
‼️باجوڑ
2 اگست 2026
آپریشن ۱۱ گرجخیبرپختونخوا میں گزشتہ 2ماہ کے دوران آپریشن 11 گرج کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری
آپریشن 11 گرج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے
آپریشن کے دوران سیکیورٹی… pic.twitter.com/G55irdn6xQ
— Markhor Kabul 𓄅 (@MarkhorKabul_) August 2, 2026



