دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی، چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی نے نیا ریکارڈ بنا دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف چینی کمپنی بی وائے ڈی (BYD) کی عالمی فروخت میں جولائی کے دوران مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ بیرونِ ملک مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں کمپنی کی مجموعی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 19 ہزار 211 یونٹس تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی مارکیٹوں میں مسافر گاڑیوں اور پک اپس کی ترسیل میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو سالانہ بنیاد پر 124.3 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 841 یونٹس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، نئی مارکیٹوں میں توسیع اور صارفین کی بڑھتی دلچسپی نے بی وائے ڈی کی فروخت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کمپنی کو اپنی مقامی مارکیٹ میں کچھ دباؤ کا سامنا رہا، تاہم بیرونِ ملک برآمدات میں نمایاں بہتری نے مجموعی کارکردگی کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔

مزید خبریں

Back to top button