یوم شہدائے سندھ پولیس: کراچی میں 5 کلومیٹر ریس، 5 ہزار سے زائد شہریوں کی شرکت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) یومِ شہدائے سندھ پولیس کے موقع پر شہر قائد کے ساحلِ سمندر پر 5 کلومیٹر طویل ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

ریس میں 5 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں مردوں کے ساتھ خواتین، بچے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل تھے۔ شرکاء نے سندھ پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دوڑ میں حصہ لیا۔

منتظمین کے مطابق اس ریس کا مقصد سندھ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا، صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد اور روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

تقریب کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ شرکاء نے اس نوعیت کی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button