ٹرمپ کا ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان، معاہدہ ہونے کی صورت میں کارروائی نہیں ہوگی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر مجوزہ فوجی حملہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ فیصلہ اس شرط سے مشروط ہے کہ ایران کے ساتھ جلد ایک جامع معاہدہ طے پا جائے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر تیزی سے معاہدہ ممکن ہو گیا تو امریکا ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرے گا، جبکہ اس مؤقف پر اسرائیل بھی امریکا کے ساتھ ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے بعض دیگر ممالک نے امریکا سے حملہ روکنے کی درخواست کی ہے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مجوزہ معاہدے کے اہم نکات میں آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور مستقل طور پر کھولنا اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام خدشات کا خاتمہ شامل ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب رہیں تو خطے میں استحکام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں تمام آپشنز بدستور موجود رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button