قمبر شہدادکوٹ:موٹر وے ایم-8پرخوفناک حادثہ،2بچوں سمیت3افراد جاں بحق،10زخمی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبرشہدادکوٹ کے علاقے سجاول جونیجو کے قریب روڈ حادثے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، حادثہ موٹر وے ایم 8 پر پیش آیا جس میں وین اور کار کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہونے سے دو معصوم بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 2 سالہ نقیب اللہ، 3 سالہ عبدالرحمان اور 25 سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور 10 زخمیوں کو تحصیل اسپتال شہدادکوٹ اور ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

مزید خبریں

Back to top button