سپورٹس کمپلیکس ٹھٹہ میں سمر اسپورٹس کوچنگ کیمپ2026کی شاندار اختتامی تقریب

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ  پی کے )سپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سمر اسپورٹس کوچنگ کیمپ 2026 کی اختتامی تقریب اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹہ میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں شہریوں، والدین، کھلاڑیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران کیمپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔تقریب کے خصوصی مہمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحق، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ فہیم شاکر، اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری صورت مظہر، اے ایس پی ٹھٹہ عبداللہ فیصل جبکہ معروف صحافی ساجد شیخ، عرج ترک اور مدیحہ ناز جاکھرو تھے مہمانوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کی کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں صحت مند رجحانات، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹھٹہ علی اظہر بروہی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button