صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button