آزاد کشمیر انتخابات: آئی پی پی امیدوار علی شان سونی گرفتار، پولنگ اسٹیشن جلانے اور بیلٹ بکس چھیننے کا مقدمہ درج


میرپور (جانو ڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے حلقہ ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی بھمبر کے مطابق علی شان سونی پر پولنگ اسٹیشن کو نذرِ آتش کرنے اور بیلٹ بکس چھیننے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علی شان سونی کے قبضے سے پولنگ اسٹیشن سے مبینہ طور پر اٹھائے گئے بیلٹ بکس اور دیگر انتخابی سامان بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سابق وزیر علی شان سونی سمیت 24 افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔