محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطر کے وزیر داخلہ خلیفہ بن حمد سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے تعلقات کو فروغ دینےکے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
قطری وزیر داخلہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔



