پاکستان نے سعودی عرب پرڈرون حملے کوخطے کیلئے سنگین قراردیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے سعودی عرب پرڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے پر کیے گئے ڈرون حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اس نوعیت کی اشتعال انگیزکارروائیاں پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔



