7اگست کوملک کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں بندکردینگے!حافظ نعیم کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف7اگست کو ملک بھرمیں احتجاج کرتے ہوئے تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں بند کریں گے۔جماعت اسلامی کے7اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ 7 اگست کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاج ہوں گے، سڑکیں بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ گھروں سے نکلیں، نوجوان موٹر سائیکلوں سے سڑکیں بند کر دیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج کے دوران صرف ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارا احتجاج تاریخی ہوگا، جس میں حکمرانوں کو مجبور کردیں گے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں۔

مزید خبریں

Back to top button